ٹاسک فورس کی کارروائی‘2 ڈائینگ فیکٹریوں‘ ہوٹل میں گیس چوری پکڑ لی

ٹاسک فورس کی کارروائی‘2 ڈائینگ فیکٹریوں‘ ہوٹل میں گیس چوری پکڑ لی

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس لاہور ٹاسک فورس نے شہر کے چار مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نیٹ ورک،دو ڈائینگ فیکٹریوں ،ایک ہوٹل میں گیس چوری اور دو جعلی میٹرز پکڑ کر منقطع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایات پر ڈپٹی چیف انجینئر بلال اصغر کی زیر نگرانی سوئی گیس یو ایف جی ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاعات پر ڈسٹری بیوشن افسر چوہدری شرافت علی کی سربراہی میں سپر ٹاؤن میں چھاپہ مارا تو ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے 25 گھروں کو گیس فراہم کرنے والا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا جسے ٹیم نے منقطع کردیا،شفیق آباد بند روڈ پر چھاپہ مارا جہاں دو گھریلو میٹرز کے ذریعے گیس چوری کرکے دو ڈائینگ فیکٹریوں کو فراہم کی جارہی تھی، شاہ جمال کے علاقہ میں چھاپہ مارا جہاں پر ایک گھریلو میٹر کے ذریعے گیس چوری کرکے ہوٹل کو فراہم کی جارہی تھی، چوتھی جگہ ٹیم نے ہربنس پورہ کے علاقہ میں چھاپہ مارا جہاں دو جعلی میٹرز پکڑے گئے۔ ٹیم نے تمام چاروں علاقوں سے میٹرز اتار کر کنکشنز منقطع کردیئے۔ تمام جگہوں پر گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچایا جارہا تھا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...