38ویں برسی آ ج منا ئی جائے گی

38ویں برسی آ ج منا ئی جائے گی
 38ویں برسی آ ج منا ئی جائے گی

  


اسلام آ با د (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی کو اڑتیس برس بیت گئے ان کی38ویں برسی آ ج منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر انتظام تمام ڈویژنل ،ضلعی،تحصیل اور سٹی دفاتر میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،جلسے ،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔

برسی

مزید : صفحہ اول


loading...