سیاست ، معیشت و جمہوریت پر ایسٹ انڈیا کے ایجنٹ مسلط ، بغیر اصلاحات الیکشن مذاق اور عوام کیساتھ دھوکہ ہونگے ، سراج الحق

سیاست ، معیشت و جمہوریت پر ایسٹ انڈیا کے ایجنٹ مسلط ، بغیر اصلاحات الیکشن ...

 پشاور(آن لائن)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کرپٹ اشرافیہ نے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگادیا ہے اور ملک کو غیرملکی ایجنسیوں کی کالونی میں بدل دیا ہے،الیکشن میں پیسوں کے بل بوتے پر ایوانوں میں پہنچنے کے راستے بند کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور کوشش ہے الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے اصلاحات نافذ کرے ،کیونکہ بغیراصلاحات الیکشن مذاق اور عوام کیساتھ دھوکہ ہونگے ،اگر عوام کاعدالتی نظام ،اداروں اور الیکشن کمیشن سے اعتماد اٹھ گیا تو یہ ملک کی تباہی ہوگی ، جس ملک میں امیروں کے گھوڑے اور کتے مربے کھا تے ہوں اور غریب کی بیٹی کی عزت صرف دو وقت کی روٹی کیلئے نیلام ہورہی ہو تو ایسے نظام کیخلاف بغاوت نہ کرنا منافقت ہے ۔ ا سلا می ملک پرایک مرتبہ پھر ایسٹ انڈیا کے ایجنٹ مسلط ہو چکے ہیں جنہوں نے سیاست ، معیشت اور جمہوریت پر قبضہ کرلیا ہے،جو قومی خزانے سے پیسے لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں جمع کر رہے ہیں ۔ غاروں میں رہنے والے دہشت گرد اتنے خطرنا ک نہیں ہیں جتنے ہمارے ایو ا نو ں میں بیٹھے معاشی اورجمہوری دہشت گرد خطرناک ہیں ۔گزشتہ روز دارلعلوم تعلیم القرآن سخاکوٹ میں سالانہ دستاربندی اور ختم بخاری شریف کے اجتماع سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا دشمن ہمارے ایٹم بم اور ٹینکوں سے بلکہ وہ نوجوانوں کے چہروں پر د ا ڑ ھی ، ہا تھوں میں قرآن ، بہنوں ،بیٹیوں کے سر پر چادروں اور جہاد کے نعروں سے ڈرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان کے ہا تھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن مجید ہوناچاہئے۔ سودی نظام کی بجائے معاشی نظام ، لارڈ میکالے کی نظام تعلیم کی بجائے دینی مد ا ر س کی تعلیم اور مخلوط طرز تعلیم کی بجائے اسلامی تعلیمات دی جانی چاہیے ۔ مخالفین کہتے ہیں علماء اسلام کی بجائے اسلام آباد چاہتے ہیں تو ہم و ا ضح کردیتے ہیں کہ ہماری جدوجہد ملک میں حقیقی شرعی نظام اور عملی جمہوریت کیلئے ہیں ،اسلام آباد کرپٹ اشرافیہ کے آ با ؤ اجداد کی جاگیر نہیں یہ عوام کا ہے اور جلد اسلام آباد کے ایوانوں میں غریب عوام بیٹھیں گے ۔ علماء نے پہلے بھی فرنگیوں کا راستہ روکا تھا اور انشاء اﷲ مستقبل میں بھی غیردینی پھیلانے والوں کا راستہ روکیں گے اور علماء و دینی مدارس کو بد نام کرنیکی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو نگی۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...