شہبازشریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

شہبازشریف کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹی 20کے عالمی چیمپئن کو انکے ہوم گراؤنڈ میں شکست دیکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم نے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کیا ہے ،بلاشبہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ دیگر میچوں میں بھی پاکستانی ٹیم اسی محنت اورجذبے سے کھیل کرفتح حاصل کرے گی۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر


loading...