ہائیکورٹ نے جامعہ پنجاب کے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا

ہائیکورٹ نے جامعہ پنجاب کے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ڈگریوں کی تصدیق اور ایکولینس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایکولینس ڈیپارٹمنٹ کوکالعدم کردیا ہے ۔جسٹس عاطر محمود نے یہ حکم محمد شیراز کی درخواست پر جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کا اختیار صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ہے، پنجاب یونیورسٹی کو ڈگریوں کی تصدیق اورانہیں دیگر یونیورسٹیوں کے مساوی قرار دینے کاسرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی نے داخلے کے لئے ایکولینس سرٹیفکیٹ کے ذریعے ڈگری کی تصدیق کی شرط عائد کر رہا ہے جوغیرقانونی ہے۔

غیر قانونی قرار

مزید : صفحہ آخر


loading...