حکمران پولیس کو سیاست سے پاک کرنا نہیں چاہتے، سیدصمصام علی بخاری

حکمران پولیس کو سیاست سے پاک کرنا نہیں چاہتے، سیدصمصام علی بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اچھی شہرت کے مالک ہیں، سندھ حکومت کو میرٹ پر کام کرنے والے افسر پسندنہیں، پنجاب اور سندھ کے حکمران پولیس کو سیاست سے پاک کرنا نہیں چاہتے، خیبرپختوانخوا کی طرح دوسرے صوبوں کوبھی پولیس کو آزادانہ طور پر کام کرنے کاموقع دیناچاہئے ۔ سید صمصام علی بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو سفارشی لوگ پسندہیں جوان کی من مانیوں پر ہاں میں ہاں ملاتے رہیں، انہوں نے کہاکہ ایماندار اور محنتی افسر سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کی کرپشن میں رکاوٹ ہیں ، انہوں نے کہاکہ ملک کاسب اے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جب تک ملک سے کرپشن کی لعنت کو ختم نہیں کیاجاتا اسوقت تک قوم اپنے پاؤں پرکھڑی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو مثال بتاتے ہوئے دوسرے صوبوں کو ہیلتھ ،ایجوکیشن ، پولیس اورپٹواری کلچر کوبدلناہوگا تب جاکراداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اورعوام کوان کے جائزکاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن جیسے ناسور کے خلاف جدوجہدکومنطقی انجام تک پہنچا کردم لے گی اور قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...