شہبازشریف کی قیادت سے متاثر ہوں

شہبازشریف کی قیادت سے متاثر ہوں
 شہبازشریف کی قیادت سے متاثر ہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق گورنر سٹیٹ بینک اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسین نے پنجاب اکنامک فورم2017ء کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی لیڈر شپ کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت سے بہت متاثر ہوں ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی معاشی پالیسیوں اوراصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف جیسے رہنماء ملک کو مل جائیں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،صوبے کی معیشت میں جامع اصلاحات کے حوالے سے شہباز شریف نے دن رات کام کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شانداراقدامات کر کے معیشت کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردارادا کیا ہے ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میں بیرون ملک تھا تو مجھے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فون آیااور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے آپکی کتاب پڑھی ہے جس میں آپ نے معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہت شاندار انداز میں اپنے خیالات درج کیے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپکے ساتھ مل کر ان پر عملدرآمد کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -