عوام کی خدمت کے حوالے سے آپ کی کارکردگی بے مثال ہے،برطانوی پارلیمنٹرینز کی شہبازشریف سے گفتگو

عوام کی خدمت کے حوالے سے آپ کی کارکردگی بے مثال ہے،برطانوی پارلیمنٹرینز کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد کے سربراہ برطانوی پارلیمنٹرین رحمان چشتی اور دیگر اراکین نے وزیراعلی شہبازشریف سے ملاقات کے دوران ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کے حوالے سے آپ کی کارکردگی بے مثال ہے ۔آپ نے صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات کئے ہیں جو کہ نظر بھی آتے ہیں۔آپ نے اچھی لیڈر شپ کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈلیور کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلی شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے حقیقی معنوں میں عملی کام کر کے دکھایا ہے اور کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور ایک لیڈر کا کردار صحیح معنوں میں نبھایا ہے۔موجود حکومت کے اقدامات سے حکومتی امور میں شفافیت بڑھی ہے او رمعیشت مضبوط ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -