عمران ہمیں چھوڑیں اپنے لوگوں کو مشورہ دیں

عمران ہمیں چھوڑیں اپنے لوگوں کو مشورہ دیں

اسلام آباد (این این آئی)

پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر ز مان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیں مشورہ دینے کی بجائے اپنے لوگوں کو مشورہ دیں۔ڈاکٹر عاصم کیس ختم نہیں ہوا، انہیں رہائی ملی ہے،شرجیل میمن بھی ضمانت پر ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر کیسز ختم نہیں ہوئے ‘ ایان علی کیس میں پیپلزپارٹی کا لینا دینا نہیں، انہیں بھی عدالتوں نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ شرجیل میمن حفاظتی ضمانت کراکر وطن واپس آئے ہیں، ان پر ابھی کیسز ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے تھے، عمران خان ہمیں مشورہ دینے کی بجائے اپنے لوگوں کو مشورہ دیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...