بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے لاہور سے ٹرین کی ایک بوگی لاڑکانہ کیلئے روانہ

بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے لاہور سے ٹرین کی ایک بوگی لاڑکانہ کیلئے روانہ

لاہور( شہزاد ملک سے ) پیپلز پارٹی پنجاب نے لاہور کے کارکنوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا خود تو پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت صدر قمر زمان کائرہ ‘ ندیم افضل چن‘ سیکرٹر ی اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر اور سینئرقیادت سینٹر چودھری اعتزاز احسن ‘ نائب صدر پارلیمنٹرین میاں منظور احمد وٹو اور عابد صدیقی آج پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر براستہ لاہور اسلام آباد اور سکھر کیلئے روانہ ہو گی ۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پنجاب اور لاہور تنظیم مل کر لاہور کے کارکنوں کیلئے ایک خصوصی ٹرین بک کر وایا کرتی تھی لیکن چونکہ اس وقت لاہور تنظیم تقریبا سوا سال سے تحلیل ہے اور پنجاب تنظیم کی طرف سے انہیں کہہ دیا گیا کہ اپنے اپنے طور پر لاڑکانہ پہنچیں اور جو نہیں پہنچ سکتے وہ بینظیر بھٹوکی جائے شہادت راولپنڈی پہنچیں ۔چودھری اعتزاز احسن نے گزشتہ روز اپنے پرانے حلقہ انتخاب کے لوگوں کیلئے کوئٹہ ایکسپریس کی ایک بوگی بک کروائی جو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوئی،مذکورہ بوگی میں جانے والے کارکنوں کی قیادت سابق سینئرنائب صدر لاہور زاہد زوالفقار خان نے کی جبکہ اسی طرح سے گزشتہ روز کی شام نائٹ کوچ سے میاں مصباح الرحمن ‘ چودھری منور انجم، چودھری اسلم گل ‘ ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش اور واجد علی شاہ بھی لاڑ کانہ کیلئے روانہ ہوئے ۔

بھٹو/ برسی

مزید : صفحہ اول


loading...