عدالت عظمیٰ نے ضیائ الرحمان کی اسمبلی رکنیت بحال کردی ،ضمنی انتخاب حتمی فیصلے تک روکدیا

عدالت عظمیٰ نے ضیائ الرحمان کی اسمبلی رکنیت بحال کردی ،ضمنی انتخاب حتمی ...

 اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماضیاالرحمان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ۔ عدالت عظمی نے قرار دیا کہ کووارنٹو کی رٹ میں واقعاتی حقائق کے بارے میں فیصلہ نہیں دیا جاسکتا۔عدالت نے حلقہ کے پی 54میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری الیکشن شیڈول پر عملدرآمد بھی حتمی فیصلہ تک روک دیا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی،یاد رہے کہ 28مارچ کوسپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے دس روزمیں جواب طلب کیا تھا جبکہ سوموار کو متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو معطل کرکے ضیاء الرحمن کی رکنیت بحال کردی ہے۔ ضیاء الرحمن کے وکیل طارق محمود نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...