سرینگر ائیرپورٹ پر’’دہشتگرد‘‘ بھارتی فوجی گرفتار2دستی بم برآمد
سری نگر(صباح نیوز)بھارتی فوجیوں کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔پیرکو سری نگر ائیر پورٹ سے بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی سری نگر سے دہلی آرہے تھے کہ ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران بھارتی فوجی اہلکار کے سامان سے دستی برآمد کئے گئے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی حکام کے مطابق دستی بم تربیتی مقاصد کیلئے رکھے گئے تھیائیرپورٹ حکام فوجی اہلکار سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔