جنرل باجوہ کی برطا نوی عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں،وزارت دفاع کا دورہ

جنرل باجوہ کی برطا نوی عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں،وزارت دفاع کا دورہ

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے دورہ برطانیہ کے دوران اہم ملاقاتیں کیں کی ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنک کارٹر، برطانوی ایئر چیف مارشل سر اسٹورڈ پیچ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو معاشی ، اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد ہے، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کیلئے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ ملکر امن کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کو سرحد پر سکیورٹی کے مسئلے کوزیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ آرمی چیف نے ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی انتظامات کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسندملک ہے خطے میں پائیدارامن و استحکام کیلئے اپنامثبت کردارجاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاویدباجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا بھی دورہ کیا،برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ، آرمی چیف کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا آرمی چیف نے ۔ برطانوی نمایندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اوون جینکنس سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر برطانوی قیادت اور آرایس ایم کمانڈر نے امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔ آرمی چیف نے اوون جینکنس سے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفادمیں ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...