پانامہ کیس عدلیہ کے لئے امتحان ہے،ندیم افضل چن

پانامہ کیس عدلیہ کے لئے امتحان ہے،ندیم افضل چن

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس عدلیہ کے لئے امتحان ہے۔ پانامہ ہنگامہ میں حکمران خاندان بے نقاب ہو گیا۔ حکمرانی کرنے والوں پر زوال ضرور آئے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا تعلق اشرافیہ سے ہے۔ پانامہ ہنگامہ میں حکمران خاندان بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ کیس عدلیہ پر امتحان ہے حکمرانی کرنے والوں پر زوال ضرور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کبھی بھی ادارے پروان نہیں چڑھ سکے۔ صرف فوج ہی ایک مثالی ادارہ ہے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ جو بھی آئے گا بہتری ضرور آئے گی۔

،ندیم افضل چن

مزید : صفحہ آخر


loading...