دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، اسلام کو چند افراد بدنام کر رہے ہیں : بھارتی وزیر داخلہ

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، اسلام کو چند افراد بدنام کر رہے ہیں : بھارتی ...

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر چند افراد اسلام کوبدنام کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں حالات کو معمول پرلانے کیلئے اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے فورسز اہلکار وادی میں امن وامان کی بحالی کیلئے کام رہے ہیں ملک کے لوگوں کو اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں اورچند افراد دہشت گردی کے نام پر اسلام کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں امن وامان کی بحالی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

بھارتی وزیرداخلہ

مزید : صفحہ اول


loading...