بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو ڈی پورٹ کرنے پر غور

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو ڈی پورٹ کرنے پر ...

نئی دہلی(اے این این )بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں آکرپناہ لینے والے میانمارکے روہنگیامسلمانوں کو ڈی پورٹ کرنے پرغورشروع کردیا۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی اورمقبوضہ کشمیرکی ریاستی حکومتیں ریاست میں مقیم روہنگیامسلمانوں کی نشاندہی کرنے اورانہیں ڈی پورٹ کرنے کے طریقوں پرغورکررہی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق روہنگیامسلمان غیرقانونی طورپرمقبوضہ کشمیرمیں داخل ہوئے اوروہ زیادہ ترجموں اورسامباکے اضلاع میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ میانمارمیں روہنگیامسلمانوں کوبدترین مظالم کاسامناہے اوروہ جان بچانے کیلئے ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پرمجبورہیں۔مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی ریاستی حکومت کے مطابق پانچ ہزارسات سوسے دس ہزارروہنگیامسلمان ریاست میں رہ رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...