65 ء کی جنگ کے ہیرو ایئر مارشل عظیم داؤد پوتہ انتقال کرگئے

65 ء کی جنگ کے ہیرو ایئر مارشل عظیم داؤد پوتہ انتقال کرگئے

کراچی( خصوصی رپورٹ)سابق ائیرمارشل و سابق گورنر سندھ اور سن 65 کی جنگ کے ہیرو عظیم داؤ د پوتہ84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر نے قومی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ائیرچیف نے کہا کہ وہ ایک جری پائلٹ ، امتیازی اسکالر اور محبِ وطن پاکستانی تھے،وہ اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص اور پاک فضائیہ کے ائیر مینوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مشعلِ راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔انہوں نے 16دسمبر 1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران اسکواڈرن لیڈرعظیم داؤد پوتہ نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا یا، اس جرات و بہادری پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ائیر مارشل عظیم داود پوتہ 1983میں ائیر فورس اف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈربنے، ان کی خدمات پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے انہیں اپنے وطن کے دوسرے بڑے اعزاززمبابوے آڈر آف میرٹ سے نوازا۔ائیرمارشل عظیم داود پوتہ چیئرمین پی آئی اے اور اکتوبر 1999سے 24مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

عظیم داؤد پوتہ

مزید : صفحہ اول


loading...