روس: سینیٹ پیٹرز برگ کے میٹرو سٹیشنز پر دھماکے ، 12افراد ہلاک ، 50زخمی

روس: سینیٹ پیٹرز برگ کے میٹرو سٹیشنز پر دھماکے ، 12افراد ہلاک ، 50زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو ( نیٹ نیوز ) سینٹ پیٹرزبرگ میں زیرِ زمین ٹرین سٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے تاس اور انٹرفیکس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کا نشانہ سنایا پلوشیڈ اور اس کا قریبی ٹیکنالوجسکی انسٹیٹیوٹ سٹیشن بنے ہیں۔سوشل میڈیا پر شائع کی جانے والی تصاویر میں سنایا سٹیشن پر ریل گاڑی کے تباہ شدہ دروازوں اور زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔انٹرفیکس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم ازکم 50 افراد زخمی ہوئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دھماکے میں چھّرے بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ دھماکے کے بعدیرِ زمین میٹرو سٹیشنز کو بند کر دیا گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اور دہشت گردی سمیت تمام وجوہات مدِ نظر ہیں۔ ’میں پہلے ہی خصوصی فوجی دستوں کے سربراہ سے بات کر چکا ہوں۔ وہ اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں زیرِ زمین ریلوے کا نظام بند کر دیا گیا ہے۔متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ٹیکنالوجسکی انسٹیٹیوٹ سٹیشن شہر میں میٹرو کی دو لائنز پر واقع ہے ہیں جن میں سے ایک 1955 اور دوسری 1961 سے سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔سنایا پلوشیڈ میٹرو لائن ٹو پر واقع سٹیشن ہے جس کا افتتاح سنہ 1963 میں ہوا تھا۔ 2009 میں ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ جانے والی ریل گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔بعدازاں اس دھماکے کی ذمہ داری ایک اسلامی گروہ نے قبول کی تھی۔
روس۔ دھماکے

مزید :

صفحہ اول -