دبئی سے یمن جانیوالا بھارتی کا رگوجہاز بحری قزاقوں نےعملہ سمیت اغوا کر لیا

دبئی سے یمن جانیوالا بھارتی کا رگوجہاز بحری قزاقوں نےعملہ سمیت اغوا کر لیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے کارگو جہاز کو بحری قزاقوں نے اغواء کرلیا ۔قزاقوں کی جانب سے اغواء کیے جانیوالے کارگو جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کارگو جہاز کو دبئی سے یمن جاتے ہوئے اغواء کیا گیا ہے۔قزاقوں کی جانب سے اغواء کیے جانیوالے کارگو جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار ہیں۔جہاز کے کپتان نے دبئی میں بھارتی حکام کو واقعے کے بارے آگاہ کردیا ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کو بھی اس واقعے کے بارے بتادیا گیا ہے۔بھارتی نیوی حکام کا کہناتھا کہ جہاز کے عملے کو بازیاب کرانے کیلئے ہرممکن ایکشن لیا جائے گا۔

بھارتی جہازاغاواء

مزید : صفحہ اول


loading...