کیسے ہو سکتا ہے سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو، سعید غنی

کیسے ہو سکتا ہے سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو، ...

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کااختیارہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا افسرتعینات کرے، افسران کی تعیناتی پرکسی جماعت کواعتراض کا حق نہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو؟ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کی پالیسیاں الگ نہیں ہو سکتیں ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سندھ حکومت کی ایک پالیسی ہو اور آئی جی کی دوسری پالیسی ہو؟اے ڈی خواجہ کے مزاج کا پتا تھا،اس کے باوجود ان کوتعینات کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کااختیارہوتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا افسرتعینات کرے، افسران کی تعیناتی پرکسی جماعت کواعتراض کا حق نہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر


loading...