بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے 200پولیس اہلکار بیمار

بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے 200پولیس اہلکار بیمار

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں ٹریننگ کیمپ کے دوران پیرا ملٹری پولیس فورس کے 2 سو سے زیادہ سپاہی زہریلا کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ضلع ارنا کلم میں تربیتی کیمپ کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سپاہیوں کو رات کے کھانے میں مچھلی چاول دیئے گئے جسے کھا کر دو سو سے زائد اہلکار بیمار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت خراب ہونے پراہلکاروں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا،حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...