ایئر چیف مارشل سہیل امان سے آسٹریلین ہم منصب کی ملاقات

ایئر چیف مارشل سہیل امان سے آسٹریلین ہم منصب کی ملاقات

اسلا م آ با د (ما نیٹر نگ ڈیسک)رائل آسٹریلین ایئر فورس کے چیف ایئر مارشل گیون نیل ڈیوس نے پاک فضائیہ کے چیف ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔آسٹریلوی ایئر چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رائل آسٹریلین ایئر فورس کے چیف گیون نیل ڈیوس نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔آسٹریلوی ایئر چیف کو پاک فضائیہ کی کارکردگی اور آپریشنل کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت پر دادِ تحسین پیش کی۔

ایئر چیف

مزید : صفحہ اول


loading...