ٹرمپ کے زیر استعمال فراری 2لاکھ 70ہزار ڈالر میں نیلام

ٹرمپ کے زیر استعمال فراری 2لاکھ 70ہزار ڈالر میں نیلام
 ٹرمپ کے زیر استعمال فراری 2لاکھ 70ہزار ڈالر میں نیلام

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر استعمال رہنے والی فراری 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں نیلام کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2007 Ferrari F430 F1 Coupe نیلامی سے قبل فلوریڈا کے برووڈ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ نایاب گاڑی دولاکھ 50ہزار سے تین لاکھ50ہزار ڈالرمیں نیلام ہوگی ، تاہم ٹرمپ کی چھاپ نے فراری کا نام خراب کردیا اور یہ گاڑی متوقع قیمت حاصل نہ کرسکی۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فراری 60سال کی عمر میں خریدی تھی، لیکن اسے زیادہ استعمال نہیں کیا تھا اور 2011میں اسے فروخت کردیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...