آسٹریلوی خاتون نے تیز چلتے پنکھوں کو زبان سے روک کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

آسٹریلوی خاتون نے تیز چلتے پنکھوں کو زبان سے روک کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا
آسٹریلوی خاتون نے تیز چلتے پنکھوں کو زبان سے روک کرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

  


روم(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی آسٹریلوی خاتون نے غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی زبان سے برقی پنکھوں کی پنکھڑیوں کو روک کر سب کو حیران کردیا۔آسٹریلوی فنکارہ زو ایلس نے اٹلی کے ایک شو میں تیز رفتار پنکھوں کو اپنی زبان سے روکنے کا مظاہرہ کیا۔ ایلس نے ایک منٹ میں پنکھڑیوں کو 32 مرتبہ روکا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ فنکارہ نے حال ہی میں اٹلی کے ایک ٹی وی شو میں ایک منٹ میں پوری رفتار سے چلتے ہوئے دو پنکھوں کو باری باری اپنی زبان سے روکا اور ایک منٹ میں 32 مرتبہ پنکھوں کو مکمل طور پر روک دیا۔ایلس کیقریب پہلے دو عدد برقی پنکھے لائے گئے جنہیں پہلے فل اسپیڈ تک پہنچنے دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد دوسرا پنکھا روکا اور اسے صرف اپنی زبان سے مکمل طور پر ساکت کردیا۔ اس سے قبل وہ ایک منٹ میں 20 مرتبہ اپنی زبان سے پنکھے کو روک چکی ہیں اور اب انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اشریتا فرمان کے پاس تھا جنہوں نے اپنی زبان سے 35 مرتبہ پنکھڑیوں کو روکا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...