چین،بازو پر اگایا جانے والا کان ڈاکٹروں نے سر پر لگا دیا

چین،بازو پر اگایا جانے والا کان ڈاکٹروں نے سر پر لگا دیا
 چین،بازو پر اگایا جانے والا کان ڈاکٹروں نے سر پر لگا دیا

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ڈاکٹروں کی جانب سے ایک شخص کے بازو پر 4 ماہ قبل اگائے جانے والے مصنوعی کان کو آپریشن کے ذریعے سر پر اْس کی اصل جگہ لگا دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار " دی انڈی پینڈنٹ" کی رپورٹ کے مطابق کاسمیٹک سرجری کے مشہور چینی سرجن Guo Shuzhong نے ایک گھنٹے تک اپنے مریض مسٹر جی کا یہ پیچیدہ آپریشن کیا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد آپریشن کی وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔مسٹر جی 2015 میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو کر اپنے ایک کان سے محروم ہو گیا تھا جب کہ اس کے چہرے کا دایاں حصہ بھی بڑی حد تک مسخ ہو گیا تھا۔ طبی ٹیم نے چینی میڈیا کو اس امر کی تصدیق کی کہ چہرے پر لگائے جانے والے مصنوعی کان میں خود دوڑ گیا ہے جو آپریشن کے کامیاب ہونے کی جانب واضح اشارہ ہے۔حادثے کا شکار ہونے کے بعد مسٹر جی نے کئی ماہ قبل اپنے چہرے کے متعدد آپریشن کرائے تاہم وہ اپنے کھوئے ہوئے کان کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔تقریبا چار ماہ قبل ڈاکٹروں نے مسٹر جی کی پسلی کی کرکری ہڈی کو لے کر اسے انسانی کان کی صورت میں کاٹا اور پھر اسے بازو کے کھال کے اندر ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ کان کو اْگانے کا یہ آپریشن تین مرحلوں پر مشتمل تھا جو تمام کے تمام ڑیان جیاتونگ یونی ورسٹی کے ہسپتال میں ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...