دہشتگردی پاکستان ‘افغانستان دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے: طارق فاطمی

دہشتگردی پاکستان ‘افغانستان دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے: طارق فاطمی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ٗ خاتمہ کے لئے بہتر بارڈر مینجمنٹ پالیسی کی ضرورت ہے۔ پیر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے افغان سفیر عمر زاخیلوال نے ملاقات کی ۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہاکہ دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے،دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بہتر بارڈر مینجمنٹ پالیسی کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ افغانستان کا پر امن حل چاہتا ہے اور پاکستان افغانستان مصالحتی عمل میں افغانستان کے مرکزی کردار کا حامی ہے۔پرامن اور سیاسی مذاکرات ہی افغان تنازعے کا بہترین حل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے ٗدہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بہتر بارڈر مینجمنٹ پالیسی ناگزیر ہے، افغان سفیر عمر زاخیل وال نے مشترکہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغان اداروں کے درمیان بامعنی روابط کی ضرورت پر زور دیا،ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تعاون کا طے شدہ طریقہ کار جلد از جلد نافذ کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...