صرف پاکستان نہیں ‘پوری دنیا فاٹا بارے اپنی سوچ بدلے:امیر مقام

صرف پاکستان نہیں ‘پوری دنیا فاٹا بارے اپنی سوچ بدلے:امیر مقام

پشاور (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ صرف پاکستان کونہیں بلکہ پوری دنیاکوفاٹاکے متعلق اپنی سوچ بدلنی چاہئے،فاٹاکے عوام محب الوطن اورترقی پسندہیں۔فاٹاکے کھلاڑی جلدبین الاقوامی کھیلوں کی افق پرچمکیں گے، ممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی کاوشوں26ٹیموں پرمشتمل فاٹا سپر لیگ 2017کاانعقادتاریخی اقدام اورموجودہ حالات کاتقاضا ہے۔قبائلی عوام کے تاریکیوں کے ایام ختم ہوگئے ہیں اب روشنی اورکامیابی کے دن آگئے ہیں،امن کے قیام کی خاطرقبائلی عوام کی قربانیاں ہیں تواتنی محرومیوں کابھی سامناہے تاہم انہیں توجہ دینے کی ضرورت ہے،فاٹاکے عوام کی فلاح وبہبوداور انکے حقوق کے حصول کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ FSL-2017کے افتتاحی تقریب میں پارٹی تمام لیڈرشپ کا شرکت کرنااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ قبائلی عوام فاٹااصلاحات سے خوش ہے اورعلاقے کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمرودسپورٹس کمپلیکس ،خیبرایجنسی میں فاٹاسپرلیگ2017کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی،ممبرقومی اسمبلی نذیراحمداورپاکستان مسلم لیگ(ن)فاٹاکے صدرفقیرمحمدسمیت دیگرقائدین بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ فاٹامیں امن وامان کے قیام پرپاکستان کی مسلح افواج دادکی مستحق ہے اورعوام انکی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

امیر مقام

مزید : علاقائی


loading...