شکاگو، تشدد ، فائرنگ کے واقعات میں6افراد ہلاک17 زخمی

شکاگو، تشدد ، فائرنگ کے واقعات میں6افراد ہلاک17 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو(صباح نیوز)امریکہ کے شہر شکاگو کے مختلف علاقوں میں دو روز کے دوران تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شکاگو میں واقع ایک پارک میں ایک کار میں سوار مسلح افراد نے چھ راہگیروں پر حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے، حملے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔گزشتہ دو روز کے دوران بھی اسی طرح کے کئی واقعات رونما ہو ئے جن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عمریں، انیس سے پینتیس برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔شکاگو ان شہروں میں ایک ہے جہاں فائرنگ اور تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک شکاگو میں700 سے زائد افراد فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -