مستی گیٹ قتل کیس ، 2 مفرور ملزموں کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو جاری

مستی گیٹ قتل کیس ، 2 مفرور ملزموں کے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو جاری

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرآفس نے مستی گیٹ قتل کیس کے مفرور 2ملزموں کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ بھجوا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ ریڈ وارنٹ آئی جی پنجاب کی وساطت سے بیرون ملک بھجوائے جائیں گے۔پولیس نے پراسکیوشن کو بتایا کہ ملزمان ترکی اور دوبئی میں چھپے ہوئے ہیں ،اس پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراسحاق الطاف نے تھانہ مستی گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، پولیس کی رپورٹ آنے پر دونوں ملزمان کے ریڈ وارنٹ ترکی اور دوبئی انٹرپول کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مستی گیٹ

مزید : علاقائی


loading...