شیرا کوٹ ،فیکٹری میں جھلسنے والا نوجوان دوران علاج چل بسا

شیرا کوٹ ،فیکٹری میں جھلسنے والا نوجوان دوران علاج چل بسا

لاہور( خبرنگار) شیرا کوٹ کے علاقہ میں بچوں کی سائیکلیں تیار کرنے والے کارخانے میں آگ لگنے کے دوران جھلسنے والا 23 سالہ نوجوان مزدور گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کا رہائشی 23 سالہ عثمان مسیح یوسف نگر بند روڈ پر واقع بچوں کی سائیکلیں بنانے والے کارخانے میں کام کرتا تھا، چند روز قبل کارخانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جس کے دوران 23 سالہ عثمان مسیح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔متوفی عثمان مسیح کے بڑے بھائی چاند مسیح کے مطابق اس کے بھائی کو دوران ڈیوٹی آگ لگائی گئی ہے۔ پولیس حادثاتی واقعہ قرار دے رہی ہے۔ چاند مسیح کے مطابق اس نے بھائی کے جھلسنے پر شہری دفاع اور محکمہ لیبر کو بھی درخواست دی۔ شہری دفاع نے بھی واقعہ کو حادثاتی قرار دیا۔ اب پولیس بھی واقعہ کو توڑ موڑ کر پیش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مداخلت کر کے انصاف دلائیں۔

Ba

مزید : علاقائی


loading...