گدا گروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ کا روسیع کرنے کا فیصلہ

گدا گروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ کا روسیع کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبدا ﷲ خان سنبل نے انسداد گداگری کے لیے مہم کے دائرہ کار کو پھیلانے اور مربوط آپریشن تیز کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گداگری جیسے معاشرتی ناسور کو ختم کرنے کے لیے جامع اور مسلسل نگرانی اور آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان گداگری ایکٹ کے تحت بچوں سے بھکاری پن کرانے والوں اور گداگروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ضلعی انتظامیہ لاہور اشتراک کار کے ساتھ اس معاشرتی لعنت کے خلاف کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری کے حوالے سے تمام اعداد و شمار تمام متعلقہ محکمے رپورٹ ارسال کریں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار انسداد گداگری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سمیراحمد سید، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن مس تانیہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیضان نسیم، اسسٹنٹ کمشنر جنرل منور بخاری اور پولیس و ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے گرینڈ آپریشن کی تعداد بڑھائی جائے گی جبکہ بیورو کے تحت یکم جنوری 2017 تا اب تک 414 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔جبکہ پولیس کے مطابق یکم جنوری 2017 تا اب تک انسداد گداگری کے لیے 108 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بالغ گداگروں کے لیے ٹیوٹا و دیگر اداروں کے تعاون سے ووکیشنل و لٹریسی پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ معمول کے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...