ٹماٹر کی قیمتوں پر عملدرآمد کرایا جائے،ڈی سی کا پرائس مجسٹریٹوں کو حکم

ٹماٹر کی قیمتوں پر عملدرآمد کرایا جائے،ڈی سی کا پرائس مجسٹریٹوں کو حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کریں اور خود فیلڈ میں مو جود رہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں پر سرکاری نرخنامہ کے مطابق عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے اورگراں فروشی کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے738مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,47,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،62افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر62افراد کو گرفتار کروایا گیا۔25 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔علا وہ ازیں ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے مکہ کالونی میں مہنگے ٹماٹر کی فروخت کا نوٹس لے لیا ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ گرا نفروشی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس کی رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔