ون ویلنگ سے زخمی راہگیر 5بچوں کو ورثا چھوڑ کرمنوں مٹی تلے جاسوس

ون ویلنگ سے زخمی راہگیر 5بچوں کو ورثا چھوڑ کرمنوں مٹی تلے جاسوس

لاہور( خبرنگار) گجر پورہ کے علاقہ میں ون ویلر کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ آصف علی گزشتہ رات سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی پانچ کمسن بچوں کا باپ اور گجر پورہ کا رہائشی تھا۔ واقعہ پر متوفی کے گھر کہرام برپا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ آصف علی گجر پورہ چائنہ سکیم ڈی ون کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا۔ محلے میں ہیئر کٹنگ سیلون بنا رکھا تھا۔چند روز قبل وہ دکان بند کر کے گھر واپس جا رہا تھا کہ رات کے وقت چائنہ سکیم روڈ پر چند منچلے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک ون ویلر کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا تھا، زخمی ہونے پر اسے سروسز ہسپتال میں داخل کروایا گیا، گزشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آصف علی دوران علاج سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعہ پر متوفی آصف علی کے گھر کہرام برپا ہو گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...