ڈپٹی کمشنر کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ کھانا کھایا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ بھی اُن کے ہمراہ تھی۔ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں سکول کی سا لانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور وہاں پر پو زیشن حاصل کر نے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے وہاں پر بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔