سیشن ججوں کا بخشی خانے کا دورہ، قیدیوں کی تلاشی،شکایات کا ازالہ

سیشن ججوں کا بخشی خانے کا دورہ، قیدیوں کی تلاشی،شکایات کا ازالہ

لاہور(نامہ نگار) شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بخشی خانے میں صفائی کا بہتر انتظام نہیں اور ملزمان اپنے ساتھ منشیات لے کر بھی بخشی خانے آتے ہیں، جس پر فوری ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضی چودھری، تجمل شہزاد اورغلام مرتضی اْپل کو بخشی خانے کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر تینوں ایڈیشنل سیشن ججز گزشتہ روز بخشی خانے میں گئے جہاں انہوں نے صفائی کے انتظام کو چیک کیا، بعد میں قیدیوں کے مسائل بھی سنے، تینوں ایڈیشنل سیشن ججزنے بخشی خانے کی بیرکوں کو کھلوا کر ملزمان کی تلاشی لی لیکن کسی سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، اس موقع پر ججوں نے ملزمان کی شکایات پرموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ججوں نے صفائی کے حوالے سے بخشی خانے کے انچارج کو بھی خصوصی ہدایات جاری کیں، تینوں جج ایک گھنٹہ تک بخشی خانے میں رہے جس کے بعد سیشن جج کو رپورٹ پیش کی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...