ہفتہ برائے بہبود آبادی تمام اضلاع میں منایا جائے گا،ڈاکٹر عصمت طاہر

ہفتہ برائے بہبود آبادی تمام اضلاع میں منایا جائے گا،ڈاکٹر عصمت طاہر

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی سیکر ٹری بہبود آبادی ڈاکٹر عصمت طاہر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے آج سے ہفتہ برائے بہبود آبادی پنجاب کے تمام اضلاع میں عوامی آگاہی کے لیے منایا جا رہا ہے اس ضمن میں سیمینار،واکس ،ریلیزاور مختلف پروگرامز کے ذریعے محکمہ کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ،بچوں میں مناسب وقفہ اور زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے اہم پہلوؤں سے متعلق شعور فراہم کیا جارہا ہے ان آگاہی سرگرمیوں کے اثرا ت پسماندہ اور low CPR اضلاع میں پہلے سے دوگنا ہو جائیں گے۔فیملی پلاننگ سے متعلق پیغامات چونکہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالرز سے باہمی مشاورت سے ترتیب دئیے گئے ہیں اس لیے یہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں پہلی دفعہ آرڈےئنس سیگمنٹ کا خیال بھی رکھتے ہوئے دادا ،دادی ،ماں اور باپ کے لیے الگ الگ رشتے اور عمر کی نوعیت کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے پیغامات کی تشہیر کی جارہی ہے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بھی خصوصی طور پر اس سیگمنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار صوبائی سیکرٹری نے ہیڈ آفس میں این جی اوز کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اس ہفتے کے دوران اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف النواع کے آگاہی پروگراموں کا اہتمام کر کے بڑھتی ہوئی آبادی اوراس سے ملحق مسائل سے لوگوں کوآگاہ کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...