گواہی کیلئے نہ آنے پر جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

گواہی کیلئے نہ آنے پر جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ اور امانت میں خیانت کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسد عبید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔پراسکیوشن کے گواہ کو گرفتار کر کے5اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد باجوہ کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ باغبانپورہ پولیس نے 2008ء سے فراڈ اور امانت میں خیانت کے مقدمہ کا چالان پیش کر رکھا ہے۔

جامعہ اشرفیہ

مزید : علاقائی


loading...