صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،گاڑیوں ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق نو لکھاکے علا قہ میں نا صر کے گھر میں دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے5لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔مو چی گیٹ میں فر خت عبا س کے گھر میں 3ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لا کھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے ۔ڈاکوؤں نے گلشن اقبا ل میںیو سف کے گھر سے2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،یکی گیٹ کے علا قہ میں عمر سے95ہزار،نو اب ٹاؤن میں عد یل سے75ہز ار اوراچھر ہ میں سا جد سے70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں با ٹا پو ر میں سجا د،مغلپو رہ میں احسا ن،نشتر کا لو نی میں سر ور کی گاڑیاں جبکہ نو اں کو ٹ میں جعفر،گا رڈن ٹا ؤ ن میں سبحان،ما ڈل ٹاؤن میں بلا ل ،منا واں میں عر فا ن ،قلعہ گجر سنگھ میں احسا ن اورشفیق آ با د میں حنیف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...