پیٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،امین وینس

پیٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،امین وینس

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہاہے کہ شہر میں امن وا مان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا شہر کی اہم عمارتوں، شاپنگ مال، غیرملکی ریسٹورنٹ، ہسپتال اور پارکوں کی سیکورٹی پر خاص توجہ دی جائے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ شہر میں موبائل ناکوں کی شکل میں سنائیپ چیکنگ کا کام شروع کیا جائے اور یہ ناکے کسی بھی جگہ ایک گھنٹے سے زیادہ نہ لگائیں ۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گز شتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن و امان کے حوالے سے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر سمیت سی ٹی او اور تما م ڈویژ نل ایس پیز بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی


loading...