ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کادورہ کچہری، موٹر سائیکل پارکنگ ختم

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کادورہ کچہری، موٹر سائیکل پارکنگ ختم

لاہور(نامہ نگار)ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اسماعیل کھاڑک نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ کیا ،اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن محمد انور بریار سے ملاقات کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن نذر عباس اور ایس ایچ او نصیر آباد مسعود الرحمن کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ کیا، کچہری کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو چیک کیا اور کچہری میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کو بریفنگ بھی دی گئی جس کے بعد ایس پی نے اسٹنٹ کمشنر محمد انور بریار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سیکیورٹی کے پیش نظر کچہری کی دیوار کے ساتھ موٹر سائیکل پارکنگ کو بھی ختم کر کے کوٹ لکھپت پل کے نیچے منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...