عدلیہ آزاد ہے توپھر چوروں کو پابند سلاسل ہوناچاہئے

عدلیہ آزاد ہے توپھر چوروں کو پابند سلاسل ہوناچاہئے

لاہور(جنرل رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرا یڈووکیٹ ، آرگنائزررابعہ رحمن، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف ، تنو یر خان ، میاں زاہدلطیف ، سلمان پرویز ، مرکزی نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ ، ممتاز حیدر اعوان ، محمد شا ہد محمود ، سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی ، صدر پنجاب محمدیونس ملک ، نائب صدرشبیر حسین ر ندھاوا ،صدرمدینہ منورہ سر فرا زخان نیازی،صدر چنیوٹ رانا شہزادٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر ٹیکسلا سردار منیر اختر اور صدرقصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے توپھر چوروں کو قید ہوناچاہئے،جیلیں ڈاکوؤں اور چوروں کیلئے بنائی گئی ہیں۔قانون کاکوڑا صرف کمزوروں پرکیوں برستا ہے۔اگر بدعنوان عناصر کااحتساب نہیں کرنا توپھرریاست اورمعیشت پرسے نیب کابوجھ اتاردیاجائے۔نیب حکام کس کام کی مراعات لے رہے ہیں،عوام کوکیوں بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...