سیاستدانوں اور ججز سمیت سب کا احتساب کیا جائے،میاں مقصود

سیاستدانوں اور ججز سمیت سب کا احتساب کیا جائے،میاں مقصود

لاہور(پ ر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے چیئرمین سینیٹ رضاربانی کے بیان کہ’’شفافیت کے لئے قومی احتساب کمیشن بنایاجائے،نیب کانظام ناکارہ ہوچکا،کرپشن پر قابو نہیں پایاجاسکا‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام سیاستدان،سول وملٹری ،بیوروکریسی اور ججزسمیت سب کااحتساب ناگزیر ہوچکا ہے۔احتساب کے ذریعے صاف ستھرے افراد کو آگے لایاجاناچاہئے۔کرپٹ عناصر نے جہاں ایک طرف لوٹ مار کی انتہاکردی ہے وہاں دوسری طرف اداروں کو آپس کے گٹھ جوڑ سے ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب کمیشن کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیاجانا چاہئے۔پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ بلاتفریق اور بے رحمانہ احتساب کیے بغیر پاکستان ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔معاشرے میں احساس کمتری اور امیر غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر جرائم پیشہ عناصرکے ہاتھوں سافٹ ٹارگٹ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کومضبوط ومستحکم بنانے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائیں جو ملک وقوم کے مفاد میں ہوں۔نیب اور احتساب کے دیگر اداروں نے اگر اپنا کام صحیح اور ایمانداری سے کیاہوتاتو آج ملک میں کرپشن کانام ونشان تک مٹ چکا ہوتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...