حکومت مہنگائی کے سیلاب کو روکنے میں ناکام ہو گئی،واحد کاشمیری

حکومت مہنگائی کے سیلاب کو روکنے میں ناکام ہو گئی،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ایک ہفتے پہلے وزیر اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود برائلر مرغی ،ٹماٹر ،پھلوں اور روز مرہ کی دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو پنجاب حکومت کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔آج سے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر پنجاب حکومت اور وفاق کے اعلیٰ افسروں کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے اس سیلاب سے عوام کو نجات دلائی جائے ۔واحد کاشمیری نے کہا کہ غریب دو وقت کی روٹی اور روزمرہ زندگی کے استعمال ہونیوالی اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں۔غریب آدمی کو پیٹ بھر کر دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہوتا ۔

فاقہ کشی روزانہ مزدور ی کرنے والے غریب، محنت کش کا مقدر بن چکی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولٹری فارم کے مالکان کی ملی بھگت سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے سستا پیکیج ہونا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...