معاشی اور سیاسی دہشتگردوں کے خلافآپریشن ناگزیر ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک سے کرپٹ معاشی اور سیاسی دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے جس کے لیے عوام کو ردالفساد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک میں برسر اقتدار حکمرانوں نے کرپشن میں اسپشلائزیشن کر رکھی ہے اور ملکی سرکاری ادارے سیاسی بنیادوں اور تقرریوں سے بھر پڑے ہیں ،میرٹ پر پورا اترانے والے با صلاحیت نوجوان ڈگریاں لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ اقربا پروری ، رشوت خوری اور سفارشی کلچر نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔