کتابیں ردی کے بھاؤ فروخت کرنیکا فیصلہ افسوسناک ہے،نوشین
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کا پانچ لاکھ کتابیں ردی کے بھاؤ فروخت کرنے کا فیصلہ نہایت افسوس ناک ہے حکومت پنجاب ایک طرف سو فیصد داخلہ مہم چلا رہی ہے تو دوسری طرف کتابیں ردی کے بھاؤ فروخت کی جا رہی ہیں غریب بچے سارا سال ان کتابوں کو ترستے رہے اور کتابیں سٹور میں پڑی رہی یہ کتابیں تقسیم کرنا کس کی ذمہ داری تھی۔
بر وقت کتابیں تقسیم کیوں نہ ہو سکیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس قوم کا علمی خزانہ فروخت ہو جائے وہ کس طرح ترقی کر سکتی ہے علم بڑی دولت ہے اورجو قوم علم کی دولت سے محروم ہو تو کامیابی کس طرح اس کا مقدر بن سکتی ہے