ہمدرد نونہال صحت کانفرنس 6اپریل کو ہو گی
لاہور(جنرل رپورٹر)’’ذہنی دُباؤ۔آؤ حل تلاش کریں ‘‘کے موضوع پر ہمدرد نونہال صحت کانفرنس 06اپریل دوپہرڈھائی بجے فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں ہوگی کانفرنس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ ،چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹر سعید الہی،صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سعدیہ راشدجبکہ بیرون ممالک و اندرون ملک سے نونہال مندوبین و دیگر شرکت کریں گے۔