جمعیت علماء اسلا م کے وفد کی مولانا فضل الرحیم اشرفی کے ساتھ ملاقات

جمعیت علماء اسلا م کے وفد کی مولانا فضل الرحیم اشرفی کے ساتھ ملاقات

لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا محب النبی اور مولانا حافظ اشرف گجر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 9,8,7, اپریل کواضاخیل نوشہرہ پشاور میں منعقد ہونے والے صد سالہ عالمی اجتماع کے سلسلہ میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، مولانا محمد اکرم کاشمیری اور دیگر علماء سے ملاقات کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے طلبہ و علماء کرام صد سالہ عالمی اجتماع میں بھر شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ اور علماء حق کا نمائندہ ہیں۔

اس صد سالہ اجتماع سے ملکی و عالمی حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور دینی و مذہبی قوتوں کو تقویت ملے گی امت مسلمہ کی نگاہیں اس اجتماع پر لگی ہوئی ہیں اور وہ اس اجتماع کی کامیابی کیلئے دُعا گو ہیں اس موقعہ پرحافظ مولانا فضل الرحیم نے صد اجتماع کی کامیابی و پرامن انعقاد اور ملک کی امن وسلامتی کیلئے خصوصی دُعا بھی کرائی اس موقعہ پر مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا مجیب الرحمن انقلابی ، مولانا عدنان اور مدثر صدیقی بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...