پیپلز پارٹی او ر نواز لیگ نے قومی وسائل کو لوٹا ،عبدالعلیم خان

پیپلز پارٹی او ر نواز لیگ نے قومی وسائل کو لوٹا ،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی او ر نواز لیگ دونوں نے بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا ہے اور ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے کی قیمت وصول کی ہے انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر پاناما کیس کی طرح سر ے محل سمیت ہر سکینڈل کا حساب لے گی اور عوام کی ایک ایک پائی واپس لائیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر موجودہ حکمرانوں نے زرداری کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو اب 10فیصد کی بجائے 100فیصد کرپشن کر رہے ہیں ایسے منصوبوں کے فیتے کاٹے جا رہے ہیں جو یا تو پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں یا جن کا صرف کاغذوں میں وجود ہے اور ان کے جانے کے بعد اصل راز کھلیں گے توسب کے ہوش اڑ جائیں گے انہوں نے کہاکہ لاہور شہر سے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی و صوبائی وزراء کی فوج مل کر شہریوں کو پینے کاصاف پانی نہیں دے سکی اور شہری بیماریوں بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ 4برس گزر جانے کے باوجود حکومت اپنے انتخابی وعدوں پر ایک فیصد بھی عمل نہیں کر سکی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...