پٹرول ،ڈیزل کی 6ماہ پرانی قیمتیں بحال کی جائیں،اشرفبھٹی

پٹرول ،ڈیزل کی 6ماہ پرانی قیمتیں بحال کی جائیں،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی سے پاکستان میں عوامی راج شروع ہوگا ۔بدعنوانی کے معاملے میں جوخودبڑے بدہیں وہ ہماری قیادت کوبدنام کرتے رہے۔ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قومی معیشت کوچونالگایاجارہا ہے ۔وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پرایک ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مز ید کہا کہ حکمرانوں نے بیرون ملک بنکوں میں اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے عوام پرمہنگائی بم گرادیا ۔حکمران چارسال سے عوام کاخون چوس رہے تھے اب ان بیچاروں کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ہوشربامہنگائی کے ساتھ عام آدمی کس طرح زندہ رہ سکتا ہے ۔پٹرول اورڈیزل کی چھ ماہ پرانی قیمت بحال کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...