مزاروں پر منشیات فروشی کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

مزاروں پر منشیات فروشی کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے مزاروں پر منشیات فروشی اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔حکومت مزاروں پر منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے فوری اقدامات کرے اور مزاروں کی چاردیواری کرنے بھی احکامات جا ری کیے جائیں۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیایہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالہ کرتا ہے کہ صوبے بھر کے تمام مزاروں پر منشیات فروشی اور اس کے استعمال کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔نشہ کرنے والے افراد مزاروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں اور اپنی زندگیاں بھی تباہ کررہے ہیں۔لہذا ان افراد کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور تمام مزاروں کی چاردیواری کرنے کے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...